ads by chitika

Monday, 18 July 2016

Boxer Muhammad Waseem claims WBC silver flyweight title


BreakingNews-High court banch kay qayam ka maamla


BreakingNews-Doctors ka mutalibaat kay haq main ehtjaji muzahira


BreakingNews-ICC ki nayi test ranking jaari


ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش ، امریکی فنڈز سےفتح اللہ گولن کے امریکہ میں سکول چلتے ہیں


کراچی(ویب ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے کہا کہ فتح اللہ گولن امریکہ میں ایک بہت بڑا سکول چلاتے ہیں جو بچوں کو بالکل مفت تعلیم دیتا ہے اور اس کا فنڈ انہیں امریکا مہیا کرتا ہے کیونکہ اس کے پیچھے امریکا کے مقاصد ہیں جو انہیں استعمال کررہا ہے،دوسری طرفمسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دو مختلف ریاستیں ہیں ان دونوں میں موازنہ کرنا ممکن نہیں ہے ، طیب اردگان بہت مضبوط اسلامک لیڈر ہیں ترکی اور امریکا کے درمیان کشیدگی سے داعش کو فائدہ ہوگا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “میں گفتگوکرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ  امجد شعیب نے گفتگو کے دوران بتا یا  کہ فتح اللہ گولن امریکہ میں ایک بہت بڑا سکول چلاتے ہیں جو بچوں کو بالکل مفت تعلیم دیتا ہے اور اس کا فنڈ انہیں امریکہ مہیا کرتا ہے کیونکہ اس کے پیچھے امریکا کے مقاصد ہیں جو انہیں استعمال کررہا ہے، فوج کا جو مزاج ہے اس میں وہ اپنے لوگوں کو سڑکوں پر ذلیل ہوتے نہیں دیکھیں گے ،یہ اب اردگا ن پر منحصر ہے کہ وہ آگے کس طرح سے چلتے ہیں ، پوری اسلامک دنیا کو امریکہ  ایک حکمت عملی کے تحت غیر مستحکم کررہا ہے جس کی مثال لبیا،سیریا، عراق ہے۔
 فرخ سہیل گوئندی نے کہا کہ اردگان کے طرز حکومت میں آمریت کا رجحان بڑھتا جا رہا تھا ، اس فوجی بغاوت کا ناکام ہوجانا جمہوریت کی فتح ہے لیکن اس بغاوت کا ہوجانا ترکش جمہوری نظام کے لیے بہت بڑی بات ہے، انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے صرف دو شہروں میں حملہ کیا ایک صدارتی محل اور پارلیمنٹ ہاﺅس حالانکہ ان کے لیے 15ہزار لوگوں کو اپنے راستے سے ہٹانا کوئی مسئلہ نہیں تھا، ان کے پاس ٹینکس اورجدید ہتھیار موجود تھے اس کے باوجود انہوں نے ایسا نہیں کیا چونکہ ترک سیاست میں ،ترک سماج میں ترک فوج کا بڑا کردار ہے ،ترکی کے عوام میں فوجیوں کی بڑی اہمیت اور عزت ہے وہ عوام کے دلوں میں بستی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بھی اونچے لیول کی فوجی بغاوت کا خطرہ موجود ہے ، ترکی میں ایک ایسی فوجی بغاوت ہوسکتی خدانخواستہ کہ صرف ٹیلی فون آئے گا کہ اقتدار پر قبضہ کرلیا گیا  ،یہ کہنا کہ کہ وہاں پر لاکھوں لوگ تھے تو درست نہ ہوگا ، فوجی ٹینکوں کے آگے صرف 10ہزار کے قریب لوگ تھے جن میں 200کے قریب مارے گئے لیکن سڑکوں پر فوجی اہلکاروں نے گولیاں نہیں چلائی تھیں جو مارے گئے وہ گن شپ ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے مارے گئے تھے، اگر وہ فوجی چاہتے تو 10ہزار کا مجمع صاف کرنا ان کے لیے مشکل نہ تھا۔
سابق سفیر مسعود خان نے کہا کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان کشیدگی سے داعش کو فائدہ ہوگا ، دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے کہ داعش کامیاب ہو اس لیے وہ ابھی کچھ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں ، اس وقت بھی فوجی بغاوت کی دراڑیں موجود ہیں اگر چہ وہاں پر طیب اردگان کو فتح حاصل ہوئی ہے لیکن یورپی یونین سے یہ پیغامات آرہے ہیں کہ نہ بندوق کے ذریعے تبدیلی یا استحکام لایا جا سکتا ہے اور نہ ہی آمریت کے ذریعے تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ترکی سیاست میں طیب اردگان کا کردار کسی ایک بغاوت سے ہٹائی نہیں جاسکتی کیونکہ جس ملک کو ایک زمانے میں مرد بیمار کہا جا تا تھا طیب اردگان نے اس ملک کی معیشت کو بہت نچلے مقام سے دنیا کی 18بڑی معیشت بنا دیا ہے ، وسطی ایشیا،  افریقہ اور دوسرے ممالک نے ترکی کی مدد کرنا شروع کردی تھی اور اس دور میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات بھی بہت مضبوط ہوئے۔
ترکی میں فوجی بغاوت کے پیچھے فتح اللہ گولن ملوث ہونے پر پر بات کرتے ہوئے ندیم خان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست سے کہ اس بغاوت میں فتح اللہ گولن کا حصہ ہے ، فتح اللہ گولن کی شروع میں جو تحریک تھی وہ ایک تعلیمی تحریک تھی لیکن ایک سٹیج کے بعد جب 2002میں حکومت آئی اس کے بعد آہستہ آہستہ دراڑیں پیدا ہونا شروع ہوگئیں ، جب 2013میں کرپشن کا کیس سامنے آیا اس وقت تو مزید پیش رفت ہوئی، اصل میں امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے طیب اردگان کی اس موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے اور امریکا فتح اللہ گولن کو استعمال کیا ہے ۔

نواز شریف ترکی میں ہوتے تو فوجی بغاوت کامیاب ہو جاتی،کرپشن کا خاتمہ نواز شریف کے احتساب سے مشروط ہے: عمران خان

باغ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تباہی کی جانب جا رہا ہے ۔ سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔پاکستان کے حکمران اس کے ذمہ دار ہیں۔نواز شریف کے احتساب کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ وزیراعظم کرپٹ ہے تو دوسروں کا کیسے احتساب کرے گا۔پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ نواز شریف کے احتساب سے مشروط ہے۔اگر ترکی میں اردوان کی جگہ  نواز شریف ہوتے تو فوجی بغاوت کامیاب ہو جاتی۔
باغ میں پی ٹی آئی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب مشرف نے پاکستان میں اقتدار سنبھالا تو نواز شریف کی حمایت میں ایک آدمی بھی باہر نہ نکلا اب بھی ایسا ہی ہوگا بلکہ اب تو حالات اس سے بھی برے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  چور چوروں کا احتساب نہیں کر سکتا۔ نواز شریف سے کرپٹ آدمی ساری زندگی نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب نے بری کر دیا جس نے حلفیہ بیان دیا تھا کہ میں نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کرتا تھا۔نواز شریف پر نیب میں 13کیسز ہیں ۔ ان کی کارروائی نہیں چلائی جاتی۔اصل احتساب ہم کریں گے جو مجھ سے شروع ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس نے ملک سے باہر نواز فیملی کی اربوں روپے کی جائیداد بے نقاب کر دی۔نواز شریف کو پاکستان کی نہیں بلکہ بھارت میں اپنے کاروبار کی فکر ہے۔اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے اور اتنی بڑی تعداد میں نکلیں گے کی ن لیگ کو پتہ چل جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ میں مودی سے کہتا ہوں کہ جتنی مرضی فوج کشمیر میں لگا دو تم جیت نہیں سکو گے۔ امریکہ بھی لاکھوں فوجیوں کے باوجود ویتنام اور افغانستان سے بھاگ گیا تھا۔

آسٹریلوی انجینئروں نے دنیا کا پہلا ’’چرواہا روبوٹ‘‘ تیار کرلیا

سڈنی: آسٹریلوی ماہرین نے مویشیوں کے ریوڑ پر نظر رکھنے والا ایک ’’چرواہا روبوٹ‘‘ تیار کیا ہے جو تھری ڈی کیمرے اور دیگر جدید آلات سے لیس ہے۔
سڈنی یونیورسٹی کی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ ’’سواگ بوٹ‘‘ نامی یہ روبوٹ فصلوں سے گوبھی بھی نکال سکتا ہے اور وہ بھی انسانوں سے 6 گنا زائد رفتار سے۔ روبوٹ کو اس وقت برطانیہ میں آزمایا جارہا ہے۔ یہ روبوٹ غیرہموار جگہوں پر بھی چل سکتا ہے۔ آزمائشی طور پر سواگ بوٹ مویشیوں کی رہنمائی کرسکتا ہے ، کھائیوں اور دلدلی علاقوں میں بھی چل سکتا ہے۔
بیٹری سے چلنے والا یہ روبوٹ 9 سے 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا ہے لیکن اس کے لیے سطح کا ہموار ہونا ضروری ہے اگلے مراحل میں روبوٹ کو جانوروں کی مزید نگہداشت اور فصلوں کی دشمن گھاس پھوس صاف کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق روبوٹ نے گائے بیلوں کو ڈرا کر انہیں ایک جگہ رہنے پر مجبور کیا اور اس کے بعد اسے جانوروں کی مزید نگرانی کے لیے تیار کیا جائے گا۔
دوسری جانب برطانیہ میں ہی لنکن یونیورسٹی نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو فصل سے بہت تیزی سے گوبھی نکال سکتا ہے۔ یہ روبوٹ کھیت میں لگی گوبھی کو 95 فیصد درستگی سے مٹی سے نکال باہر کرتا ہے۔ اس روبوٹ میں مائیکروسوفٹ کائنیٹک کا تھری ڈی کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔
لنکن یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق گوبھی کو کھیتوں سے ہاتھوں کی مدد سے نکالا جاتا ہے جو بہت وقت طلب اور مہنگا کام ہوتا ہے۔ یہ کام روبوٹ کئی گنا تیزی سے کرسکتا ہے۔ اس طرح بہت جلد فصلیں کاٹنے والے جدید ترین روبوٹ عام ہوجائیں گے۔

سعودی عرب: موبائل صارفین کے فنگر پرنٹس کی رجسٹریشن کیلئے 20جولائی کی آخری تاریخ کا اعلان

سعودی عرب(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے کمیشن برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں موبائل فون صارفین کے فنگر پرنٹ کی رجسٹریشن 20جولائی تک کروائی جا سکتی ہے۔

سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق اس تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی ۔اگر اس تاریخ تک فنگر پرنٹس کی رجسٹریشن نہ کرائی گئی تو کسی بھی قسم کا موبائل کنکشن بند کر دیا جائے گا۔اس سے پہلے کمیشن ایک سے زائد بار پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ کنکشنوں پر فنگر پرنٹس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر چکا ہے۔
اس سروس کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا لیکن اس کو اس لئے نافذ نہیں کیا جا سکا کیونکہ کچھ کمپنیوں کو باہر سے فنگر پرنٹ رجسٹریشن ڈیوائس منگوانے میں وقت درکار تھا۔اس اقدام کا مقصد موبائل سے لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کی

شناخت اور سم رکھنے والے صارفین کا تحفظ ہے۔